Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی اور امریکی حکام کا موسمیاتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال

عادل الجبیر سے امریکی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری نے ملاقات کی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت امور خارجہ عادل الجبیر سے اتوار کو ریاض میں گرین انیشیٹو کانفرنس کے دوران سائڈ لائن پر امریکی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے مملکت کی کوششوں اورکرہ ارض اور فطرت کے تفحظ کےلیے شروع  کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے مشترکہ مفادات کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
 

شیئر: