جازان میں قات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام، 14 افراد گرفتار
جمعہ 15 اکتوبر 2021 20:03
گرفتار ہونے والوں میں 3 سعودی اور 11 یمنی ہیں- (فوٹو سبق)
سعودی عرب کے علاقے جازان میں سیکیورٹی گشتی دستوں نے جمعے کو 296 کلو گرام قات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ میں تعلقات عامہ کے انچارج کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ ضبط کی جانے والی قات محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 3 سعودی شہری جبکہ 11 یمنی ہیں۔
احمد الطویان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے جانے والے افراد کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں