Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

گورنر قصیم سے سفیر پاکستان بلال اکبر کی ملاقات 

سعودی عرب میں گورنر قصیم شہزادہ فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز سے بدھ کو ان کے دفتر میں مملکت میں متعین سفیر لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) پاکستان بلال اکبر نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر انہوں نے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو ایس پی اے) 

گورنر قصیم نے اس موقع پر کہا کہ  کہا کہ سعودی عرب مختلف ملکوں کے ساتھ تعاون اور شراکت کے رشتے مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔
خیال رہے کہ ان دنوں سفیر پاکستان مملکت میں موجود پاکستانی شہریوں کے حوالے سے سعودی عرب کے اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کرکے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور روایتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

شیئر: