Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی سفیر سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: سعودی سفارتخانہ)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی ہے۔
سعودی سفارت خانے کے ٹوئٹر بیان کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور بادشاہی مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی ہے۔
 اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی سفیر کے ساتھ پاکستان میں اعلیٰ شخصیات ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔
پیر کو سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی سے پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی تھی۔
سعودی سفارت خانے کی ٹویٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: