Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

پکڑے جانے والے بڑے کرپشن کیسز کے بارے میں ٹی وی ڈرامہ

’ڈرامے کا مقصد لوگوں کو کرپشن کے تباہ کن اثرات سے آگاہی دلانا اور ادارے کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔‘ (فوٹو: سبق)
سعودی ٹی وی چینل پر ملک میں پکڑے جانے والے مشہور کرپشن کیسز کے بارے میں ڈرامہ دکھایا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈرامے کی پہلی قسط آج منگل کو رات ساڑھے 8 بجے دکھائی جائے گی۔
ٹی وی ذرائع نے کہا ہے کہ ’ڈرامے کی تیاری ادارہ انسداد کرپشن کے تعاون سے کی گئی ہے۔‘
’ادارے نے اس سے پہلے کرپشن کے جو مشہور کیسز پکڑے ہیں اور جن میں ملوث افراد مختلف سرکاری محکموں میں اونچے عہدوں پر فائز تھے، ان کو سامنے رکھتے ہوئے ڈرامہ تیار کیا گیا ہے۔‘
’ڈرامے کا مقصد لوگوں کو کرپشن کے تباہ کن اثرات سے آگاہی دلانا اور ادارے کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔‘
ذرائع نے کہا ہے کہ ’ڈرامے کے بعض مناظر حقیقی ہیں جن میں ملوث افراد کو پکڑتے اور کرپشن سے حاصل ہونے والی دولت کو ضبط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔‘

شیئر: