Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

پرائمری اور کے جی کے طلبہ کی 30 اکتوبر کو سکولوں میں حاضری

’رواں تعلیمی سال کے آغاز سے اب تک پرائمری اور کے جی کے طلبہ کی آن لائن تدریس جاری ہے‘ ( فوٹو: المواطن)
سعودی عرب کے پرائمری اور کے جی کے طلبہ 30 اکتوبر کو سکولوں میں حاضری دیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم کے جاری شدہ جدول کے مطابق 12 سال سے کم عمر کے وہ طلبہ جو پرائمری اور کے جی کے مراحل میں ہیں ان کی حاضری 24 ربیع  الاول بمطابق 30 اکتوبر ہوگی۔
یاد رہے کہ رواں تعلیمی سال کے آغاز سے اب تک پرائمری اور کے جی کے طلبہ کی آن لائن تدریس جاری تھی۔
صرف مڈل اورہائی سکولوں کے ان طلبہ کو حاضری کی اجازت دی گئی ہے جن کی عمر 12 سال ہے اور جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہے۔
وزارت تعلیم نے رواں تعلیمی سال کا جدول جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ 30 اکتوبر یا رہائشیوں میں ویکسین لینے والوں کی شرح 70 فیصد ہونے پر تمام مراحل کے طلبہ کی سکولوں کو واپسی ہوگی۔

شیئر: