برطانیہ کے ایک خاندان کو اپنی 14 سالہ لاپتہ بیٹی کی تلاش
اتوار 10 اکتوبر 2021 17:23
حفیظہ جمعرات کو اپنے سکول جانے کے بعد گھر واپس نہیں آئی۔(فوٹو: سوشل میڈیا)
برطانیہ کا ایک خاندان تین دن قبل لندن سے لاپتہ ہو جانے والی اپنی 14 سالہ بیٹی سے متعلق معلومات کی تلاش میں ہے۔
عرب نیوز کے مطابق حفیظہ جمعرات کو اپنے سکول جانے کے بعد گھر واپس نہیں آئی۔ اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس نے اس دن کلاسوں میں شرکت کی لیکن یہ معلوم نہیں کہ اس کے بعد کیا ہوا۔
حفیظہ حجاب پہنتی ہے اور اسے آخری بار سکول یونیفارم میں ملبوس دیکھا گیا تھا جس میں کالی جیکٹ اور جوتے تھے۔
اس کے بھائی نے میٹرو اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’حفیظہ! اگر آپ یہ پڑھ رہی ہیں تو براہ کرم گھر آئیں۔ اگر کسی وجہ سے آپ ایسا نہیں کر سکتیں یا کوئی چیز آپ کو واپسی سے روک رہی ہے تو براہ کرم ہمیں یا پولیس کو کال کریں یا پیغام بھیجیں تاکہ ہم آپ کو گھر لانے میں مدد کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور ہمارے دل و دماغ اس وقت تک آرام نہیں کر سکیں گے جب تک کہ آپ محفوظ طریقے سے ہمارے پاس واپس نہ آ جائیں۔‘
اہل خانہ کو خدشہ ہے کہ حفیظہ جو اس سے قبل ذہنی صحت کے مسائل سے نمٹ چکی ہے، شاید کسی نے اسے لالچ دیا ہو۔