31 سال پہلے لاپتہ ہونے والے سعودی شہری کی باقیات موصول
’ریڈ کراس نے سعودی شہری سمیت 8 کویتی شہریوں کی باقیات واپس کی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
31 سال پہلے خلیج جنگ کے دوران عراق میں لاپتہ ہونے والے شہری کی باقیات سعودی حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل ریڈ کراس نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری سمیت 8 کویتی شہریوں کی باقیات واپس کی گئی ہیں‘۔
’یہ لوگ 1990، 1991 میں خلیج جنگ کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، ان کی شناخت ڈی این اے کے ذریعہ ممکن ہوسکی ہے‘۔
عالمی ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ہلاک شدگان کی باقیات عراق کے قصبے سماوہ کے ایک اجتماعی قبر سے برآمد ہوئی ہیں‘۔
قبل ازیں کویت کے شمال میں جزیرہ بوبیان میں ایک عراقی فوجی اہلکار کی باقیات عراق کے حوالے کردی گئی تھی۔