Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025

نجی اداروں کے سیکیورٹی گارڈ کا دائرہ کار کیا ہے؟

’قانونی طور پر سیکیورٹی گارڈ کا کام اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے لوگوں کو منظم کرنا ہے‘ (فوٹو: سبق)
قانونی ماہر ڈاکٹر اصیل الجعید نے کہا ہے کہ تجارتی مراکز اور نجی اداروں کے سیکیورٹی گارڈ کا کام نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نجی اداروں کا سیکیورٹی گارڈ قانون نافذ کرنے کے لیے زبردستی کا استعمال نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’قانونی طور پر سیکیورٹی گارڈ کا کام اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے لوگوں کو منظم کرنا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بالفرض شاپنگ مال کا سیکیورٹی گارڈ کے پاس کوئی ایسا شخص آتا ہے جس نے ویکسین نہیں لگوائی یا توکلنا دکھنا نہیں چاہتا اور وہ شاپنگ مال میں زبردستی جانا چاہتا ہے تو سیکیورٹی گارڈ اسے پکڑ کر باہر نہیں کرسکتا‘۔
’کسی خلاف ورزی پر کسی شخص کو پکڑنا، اس کے خلاف طاقت کا استعمال کرنا یا اسے اٹھا کر شاپنگ مال سے باہر کرنا سیکیورٹی گارڈ کے دائرہ اختیار میں نہیں‘۔

’توکلنا نہ دکھانے پر سیکیورٹی گارڈ کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کر سکتا‘ ( فوٹو: سبق)

’ایسی صورتحال میں وہ صرف پولیس کو مطلع کرے گا، باقی سارے کام پولیس کے اختیار میں ہیں‘۔
’سیکیورٹی گارڈ نگرانی کرتا ہے اور اگر جرم یا خلاف ورزی واقع ہوجائے تو وہ پولیس سے رابطہ کرے گا‘۔
’قانون پر عملدرآمد کروانا ، اس پر زبردستی کرنا اور خلاف ورزی پر گرفتار کرنا پولیس کا کام ہے‘۔

شیئر: