Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

غیر قانونی طور پر ذاتی کاروبار کرنے والے غیر ملکیوں کو پھر انتباہ

50 ہزار ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ امگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازات‘ کی جانب سے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے جوازات کی جانب سےجاری انتباہ کے حوالے سے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں مقیم ایسے غیر ملکی جو غیر قانونی طور پر اپنا ذاتی کام کرتے ہیں قانونی طور پرجرم ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایسا ثابت ہونے پر انہیں 50 ہزارریال جرمانہ اور چھ ماہ قید کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے اس حوالے سے  ٹوئٹر پر بھی انتباہی پیغامات مختلف زبانوں میں جاری کیے گئے ہیں تاکہ وہ افراد جو سعودیوں کے ناموں سے ذاتی کام کرتے ہیں وہ اس نوعیت کی سرگرمیوں سے باز آجائیں۔
واضح رہے مملکت میں غیر ملکیوں کےلیے قانونی طور پرذاتی بزنس کرنا منع ہے ـ وہ غیر ملکی جو مملکت میں تجارت کرنے کے خواہاں ہیں ان کےلیے باقاعدہ سرمایہ کاری کا لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے۔

شیئر: