Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی شہری کے چوری ہونے والے ایک لاکھ ریال برآمد، غیر ملکی گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔( فائل فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی شہری کے چوری کیے جانے والے ایک لاکھ ریال برآمد کرلیے گئے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ’ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلا تھا کہ مصری شہری نے ریاض ریجن میں مقیم سعودی شہری کے ایک لاکھ ریال چوری کیے تھے‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ’ پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا، ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔

شیئر: