Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
تازہ ترین

گھر میں نقب لگا کر 30 ہزار ریال چوری کرنے والے غیر ملکی گرفتار

مکان میں چوری کی تحقیقات کرائم برانچ کر رہی تھی ( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 6 رکنی غیر ملکی گروہ کوگرفتار کیا ہے۔
ملزمان نے ایک مکان میں نقب لگا کر وہاں سے 30 ہزار ریال چوری کیے تھے۔
سبق نیوز کے مطابق مکہ ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جدہ کمشنری میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مکان میں چوری کی گئی جس پر کرائم برانچ نے تحقیقات کا آغاز کردیاـ 
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم جلد ملزمان تک پہنچ گئی۔ گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہے جن کی عمریں تیس اور چالیس برس کے درمیان ہیں ـ 
ملزمان کے قبضے سے 16 ہزارریال برآمد کرلیے گئے جبکہ ان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کےلیے انہیں ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ـ کیس مکمل کرنے کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں جمع کرایا جائے گاـ 

 

شیئر: