Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

بریدہ میں خاتون ڈرائیورسے چھیڑ خانی پر شہری گرفتار 

حراست مں لینے سے قبل شہری کی شناخت کی گئی تھی(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے کہا ہے کہ  بریدہ میں گاڑی چلانے والی خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے مقامی شہری گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ خاتون ڈرائیور سے گاڑی میں مقامی شہری نے پبلک مقام پر چھیڑ خانی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقع منیں ملوث شہری کو حراست مں لینے سے قبل اس کی شناخت کی گئی تھی۔ 
بیان میں پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد مقامی شہری کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: