Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

جدہ اور طائف میں خواتین سے چھیڑ خانی پر دو افراد گرفتار

ملزمان کے خلاف چھیڑخانی کا کیس درج کیا گیا ہے( فائل فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے شہر طائف اور جدہ میں پولیس نے خواتین سے چھیڑخانی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ’ کرائم کنٹرول یونٹ کی ٹیم نے جدہ میں خواتین سے چھیڑخانی کرنے والے مصری شہری کو حراست میں لیا ہے‘۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصری پر الزام ہے کہ اس نے جدہ شہر کے عوامی مقامات پر متعدد خواتین سے چھیڑ خانی کی ہے۔
ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف چھیڑخانی کا کیس درج کیا گیا ہے ـ مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد کیس فوجداری عدالت میں بھیج دیاجائےگا ـ 
 طائف کمشنری میں بھی پولیس نے چھیڑ خانی کے الزام میں ایک سعودی شہری کو حراست میں لیا ہےـ 
 ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ’ملزم  کے خلاف مقدمہ درج کرکے  پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیا گیا جہاں مقدمہ کے بعد عدالتی فیصلہ سنایا جائے گا‘ـ 

 

شیئر: