Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

گورنرمدینہ منورہ کی جانب سے مقیم غیر ملکیوں کے لیے ’میڈیکل ٹرسٹ‘

ریجن میں مقیم ضرورت مند غیر ملکیوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی(فوٹو،عاجل )
گورنرمدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ریجن میں مقیم غیر ملکیوں کےلیے میڈیکل ٹرسٹ منصوبہ جاری کیا ہے ـ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرقائم کیے گئے ٹرسٹ کو ’وقف الشفا‘ کا نام دیا گیا ہے ـ
عاجل نیوز کے مطابق ٹرسٹ کے ذریعے مدینہ منورہ ریجن میں ایسے غیر ملکیوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جو علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں ہوتے ـ
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وقف بورڈ کے ٹرسٹیز کے اجلاس کی صدارت بھی کی اس دوران مختلف امور زیر بحث آئے ـ
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے فلاحی امور کی انجام دہی پرزوردیا تاکہ ضرورت مندوں کو بروقت  معاونت فراہم کی جاسکے ـ
ٹرسٹ کا مقصد ضرورت مند شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہرممکن امداد مہیا کرنا ہے تاکہ انکا گزارا بہتر طورپرہوـ وقف بورڈ کے اجلاس میں اس امر پربھی غور کیا گیا کہ ریجن میں مقیم غیر ملکیوں کو جامع انداز میں امور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے

شیئر: