Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
تازہ ترین

گورنر مدینہ کی مسجد نبوی کے کارکنوں سے ملاقات

گورنرنے کارکنوں کی عید کی مبارک باد دی (فوٹو، ٹوئٹر)
گورنرمدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے مسجد النبوی الشریف کے کارکنوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔ گورنر نے ماہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر کارکنوں کی خدمات کو سراہا۔
مدینہ گورنریٹ کے ٹوئٹر پر جاری کی گئی وڈیو جس میں گورنر مدینہ منورہ کو مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ اور کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے دکھا گیا ہے۔
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ نے اس حوالے سے کہا گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کارکنوں کی مثالی خدمات پر ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں عید الفطر کی مبارک باد بھی دی۔
اس موقع پر مسجد نبوی الشریف میں کام کرنے والوں نے بھی گورنر مدینہ منورہ کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔  

شیئر: