خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو امیر قطر کی جانب سے یوم الوطنی پر تہنیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے بھی سعودی عرب کو مبارکباد پیش کی ہے۔
العربیہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
عربی رسم الخط سے شاہ سلمان کا پورٹریٹ بنانے والا آرٹسٹNode ID: 602786
-
شاہ سلمان اور ولی عہد کو وزیراعظم عمران خان کا تہنیتی پیغامNode ID: 602816
امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’میری جانب سے سعودی عوام کو قومی دن کی مبارکباد اور نیک خواہشات‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات 8 دہائیوں پر محیط شراکت داری، تعاون اور دوستی پر مبنی ہیں‘۔
’ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات امریکی اور سعودی اقوام کی خوشحالی اور خطے کی سلامتی کا سبب ہیں‘۔
دوسری طرف خادم حرمین شریفین کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی طرف سے تہنیتی مکتوب موصول ہوا ہے۔
شاہ سلمان کو نائب امیر قطر شیخ عبد اللہ بن حمد آل ثانی سے بھی مبارکباد کا پیغام موصول ہوا ہے۔
دریں اثنا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اماراتی قیادت کی طرف سے بھی تہنیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کو اماراتی کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید،نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات وصول ہوئے ہیں۔
اسی طرح کےپیغامات ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید، نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے وصول ہوئے ہیں۔