پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنے پشتون فینز کو ’گل پانڑہ کی موجودگی میں پشاور جانے کی دعوت‘ دی تو اپنے اس گانے کو پشتون کلچر، اقدار اور بہادری کے لیے ٹریبیوٹ قرار دیا۔
علی ظفر کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کردہ گانے میں پشتو گلوکارہ گل پانڑہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے پشتو ریپ گروپ ’فورٹیٹیوڈ پختون کور‘ کے شاکر عالم خان نے بھی اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی قومی ترانہ اور میوزک بجانے والا روبوٹNode ID: 553766
حسن بادشاہ کی موسیقی اور ولید خان کی ڈائریکشن میں تیار کیے گئے گانے کو ’لاڑ شہ پیخور‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
My message for my Pakhtun brothers and sisters. Click the link and join the premier for my humble tribute to a great people with one of the most vibrant, honourable and powerful cultures in the world. https://t.co/1i29f5QVS3 #LarshaPeKhawar #PashtunCultureDay #Pashtosong pic.twitter.com/fz5aBEFT2O
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 22, 2021
بدھ کو ریلیز ہونے والا پشتو گانا علی ظفر کی جانب سے اس طرح پاکستان کی علاقائی زبانوں میں گانے کی اولین کوشش نہیں ہے۔ وہ ماضی میں بھی ایسا کر چکے ہیں۔
حالیہ گانے سے متعلق اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’سندھی اور بلوچی کے بعد اب پشتو گانے کا وقت ہے۔‘












