کورونا کے 405 مریضوں کی حالت نازک ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ـ گزشتہ ایک روز کے اندر 85 افراد میں کووڈ 19 وائرس کی تصدیق ہوئی ـ
نئے مریضوں کے ریکارڈ پرآنے کے بعد اب تک مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 336 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں 49 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا سے 5 لاکھ 35 ہزار 309 افراد شفایاب ہو چکے ہیں ـ
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ کیسز مکہ مکرمہ ریجن میں سامنے آئے جن کی تعداد 20 رہی جبکہ الباحہ میں صرف ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ـ
مکہ ریجن میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض ریجن میں مریضوں کی تعداد 19 رہی ، مدینہ منورہ اور مشرقی ریجن میں 9 ، نو افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے ـ
قصیم ریجن میں 5 افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ، عسیر اور شمالی حدود ریجن میں مریضوں کی تعداد 3 ، تین رہی جبکہ الجوف ، حائل اور تبوک ریجن میں مریضوں کی تعداد 2 ، دو رہی ـ
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 5 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک مختلف ریجنز میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 645 تک پہنچ گئی ـ
مملکت کے مختلف ریجنز میں 2 ہزار 382 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جن میں سے 405 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے