Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025

کورونا سے 12 اموات ، 1257 نئے کیسز کی تصدیق

الجوف ریجن میں صرف چار افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا(فوٹو،ٹوئٹر)
مملکت کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12 سو 57 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں اس مہلک وائرس  سے 12 افراد ہلاک ہوئے۔
نئے دریافت ہونے والے کیسز کے بعد سعودی عرب میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 773 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز 14 سو 84 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ کیسز ریاض ریجن میں سامنے آئے جن کی تعداد 319 رہی۔

چارلاکھ 78 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے (فوٹو، ٹوئٹر)

مشرقی ریجن میں مصدقہ کورونا کیسز کی تعداد 277 رہی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں 252 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
جازان ریجن میں 94 مریض سامنے آئے ، عسیر ریجن میں مریضوں کی تعداد 93 رہی جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں 59 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
نجران ریجن میں 45 افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے جبکہ حائل ریجن میں 30 ، قصیم ریجن میں 26 اور تبوک ریجن میں مریضوں کی تعداد 21 رہی۔
الباحہ ریجن میں 19 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ شمالی حدود ریجن میں 18 اور الجوف ریجن میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 933 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس مرض سے 4 لاکھ 78 ہزار 127 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے ویکسینیشن کے لیے صحتی ایپ پر پیشگی وقت حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 12 سے 18 برس کی عمر کے لیے کورونا ویکیسن کی پہلی خوراک دی جارہی ہے۔
کورونا سے بچاو کےلیے سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کیا جارہا ہے اس ضمن میں مساجد میں بھی صفوں کے درمیان فاصلے رکھا جاتا ہے جبکہ ماسک کی پابندی بھی کی جارہی ہے۔

شیئر: