Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

مدینہ ریجن میں گرد آلود تیز ہواؤں سے حد نظر محدود ہونے کا امکان

بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا(فوٹو عرب نیوز) 
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعرات کو بحیرہ احمر کے ساحلی مقامات اور مدینہ منورہ ریجن میں گرد آلود تیز ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہونے کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقعات ہیں۔ بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ 
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ مدینہ منورہ اور سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔

شیئر: