Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

مملکت کے کئی علاقوں میں منگل کو بارش کا امکان

سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ السودۃ میں رہے گا(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو مملکت بھر میں آب و ہوا کی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے  بیان میں کہا کہ منگل کو جازان، عسیر اور باحہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقے تک پھیل جائے گا جبکہ بحیرہ احمر کے ساحلی مقامات پر تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  منگل کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ مدینہ منورہ اور سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ السودۃ میں رہے گا۔

شیئر: