Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

کئی علاقوں میں بارش اور کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

گرد آلود ہواؤں کی وجہ  سے حد نظر محدود ہوجائے گی(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ منگل کو جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ گرد آلود ہواؤں کی وجہ  سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ خراب موسم کا سلسلہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے بالائی مقامات تک پھیل جائے گا‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں امکان ظاہر کیا کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے ساحلی مقامات پر رات بھر اور صبح سویرے رطوبت بڑھی ہوئی ہوگی جبکہ مملکت کے وسطی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی‘۔
 مملکت بھر میں منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت  45 سینٹی گریڈ حفر الباطن اور سب سے کم درجہ حرارت  14 سینٹی گریڈ السودہ میں رہے گا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ کی جنوبی کمشنری وادی الفرع میں پیر کو درمیانے درجے کی بارش کی اطلاعات ہیں۔
محکمہ شہری دفاع مدینہ منورہ نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب کے دوران وادیوں کے دھارے سے دور رہیں۔

شیئر: