سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں سعودی شہری نے والدین کو قتل کردیا۔ سیکیورٹی فورس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’مشترکہ سیکیورٹی آپریشن سینٹر کو اطلاع ملی تھی کہ مقامی شہری نے الشرائع محلے میں چاقو سے وار کرکے اپنے والدین کو قتل کردیا ہے‘۔
سیکیورٹی فورس نے پبلک پراسیکیوشن کے تعاون سے کارروائی کی اور واردات کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
الشرائع پولیس سٹیشن اور مکہ مکرمہ پبلک پراسیکیوشن کے افسران اپنے دائرے میں ملزم سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔
دوسری جانب موبائل سیکیورٹی فورس، جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کے اہلکار اور جرائم کے شواہد کا ریکارڈ تیار کرنے والے ادارے کے افسران بھی واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔