Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

خمیس مشیط میں عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک، دو زخمی

’آتشزدگی کے اسباب معلوم کئے جارہے ہیں جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
خمیس مشیط میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آتشزدگی الخالدیہ محلے میں واقع ایک عمارت میں ہوئی ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملتے ہی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا‘۔
’ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ایک عرب تارک وطن آتشزدگی سے ہلاک ہوا ہے جبکہ اس کے دو بچے زخمی ہوئے ہیں‘۔
’آتشزدگی کے اسباب معلوم کئے جارہے ہیں جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: