Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

کئی علاقوں میں شدید گرمی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

مکہ ریجن کے ساحلی مقامات پر بھی تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ پیر کو سعودی عرب کے مشرقی علاقوں، وسطی اور مشرقی نیز جنوبی مقامات پر شدید گرمی، گرد آلود ہوائیں چلنے اور نجران تک خراب موسم رہنے کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے ساحلی مقامات پر بھی تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی جبکہ مملکت کے بیشتر علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
 جازان، عسیر اور باحہ کے  بالائی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات تک پھیل سکتا ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت  47 سینٹی گریڈ الاحسا اور دمام میں ہوگا جبکہ  سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ السودہ میں متوقع ہے۔
 

شیئر: