Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی چیف آف سٹاف سے ماریطانیہ کے ہم منصب کی ملاقات 

عسکری تعاون اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے پیر کو ماریطانیہ کے چیف آف سٹاف جنرل محمد ولد بمب ولد مکت اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکای خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور ماریطانیہ برادر ملکوں کے درمیان عسکری تعاون اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
اس موقع پر سعودی مسلح افواج کے جوائنٹ سٹاف ڈائریکٹر میجر جنرل حامد العمری، اعلی فوجی افسران اور ماریطانیہ کے آرمی چیف آف سٹاف کے ہمراہ وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔ 

شیئر: