Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سعودی افواج کے چیف آف سٹاف سے اماراتی ہم منصب کی ملاقات 

فوجی معاملات پر موقف کا تبادلہ کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے منگل کو کنگ سلمان ایئربیس میں متحدہ عرب امارات کی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل حمد الرمیثی اور ہمراہ وفد نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں فوجی معاملات پر موقف کا تبادلہ کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور بھی زیربحث آئے۔

 سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے بھی اماراتی افواج کے چیف آف سٹاف نے ملاقات کی۔( فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے امارات اور مملکت کے برادرانہ تعلقات اور دونوں برادر ملکوں کی مسلح افواج کے مشترکہ مفادات میں معاون تعاون کے طریقے اپنانے پر زور دیا ہے۔ 
علاوہ ازیں سعودی فضائیہ کے کمانڈر شہزادہ ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے منگل کو فضائیہ کمانڈ کے آپریشن سینٹر میں اماراتی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل حمد الرمیثی نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

شیئر: