انڈین رکن اسمبلی گوپال منڈل نے ٹرین کے سفر کے دوران صرف اندرونی لباس میں سامنے آنے والی تصویر کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سفر کے دوران پیٹ خراب تھا۔‘
گزشتہ روز انڈین سوشل میڈیا پر بہار سے تعلق رکھنے والے جنتا دل کے رکن اسمبلی گوپال منڈل کی ایک تصویر گردش کرتی رہی تھی، جس میں وہ ٹرین کے ایک حصے سے گزرتے ہوئے لباس کے نام پر صرف زیرجامے پہنے دکھائی دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
اہم شخصیات کی جاسوسی، انڈین وزیراعظم مودی پر غداری کے الزاماتNode ID: 584436
-
دل سے دلی: نام میں کیا رکھا ہے؟Node ID: 596186
معاملے پر تنقید ہوئی تو اپنے جواب میں انڈین سیاستدان کا کہنا تھا کہ سفر کے دوران پیٹ خراب تھا اس لیے صرف زیرجامے ہی پہن رکھے تھے۔
گوپال منڈل پٹنہ سے نئی دہلی جاتے ہوئے تیجس راجدھانی ایکسپریس میں سوار تھے، اس سفر کے دوران لی گئی ان کی تصویر ٹائم لائنز پر آئی تو بہت سے ٹویپس نے انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا تھا۔
#WATCH I was only wearing the undergarments as my stomach was upset during the journey: Gopal Mandal, JDU MLA, who was seen in undergarments while travelling from Patna to New Delhi on Tejas Rajdhani Express train yesterday pic.twitter.com/VBOKMtkNTq
— ANI (@ANI) September 3, 2021
انڈین خبررساں ادارے سے معاملے پر بات کرتے ہوئے گوپال منڈل کا کہنا تھا کہ ’میں جو بولتا ہوں سچ بولتا ہوں جھوٹ نہیں بولتا۔‘
جنتا دل کے ایم ایل اے کے مختصر لباس میں ٹرین میں گھومنے پر کچھ افراد نے جہاں اعتراض کیا وہیں کچھ ایسے بھی تھے جو مختلف اداکاراؤں کی مختصر لباس میں عوامی مقامات پر موجودگی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے یہ شکوہ کرتے رہے کہ ’ان اداکاراؤں کو تو نامناسب یا آدھے ادھورے لباس میں بار بار سامنے آنے پر کوئی کچھ نہیں کہنا گوپال منڈل پر سبھی تنقید کر رہے ہیں۔‘
گوپال منڈل کی یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرین کے اندر مختصر لباس میں گھومتے ہوئے ان کی تصویر شیئر کرنے والوں نے دعوی کیا تھا کہ ’جنتا دل کے ایم ایل اے ٹرین کی اے سی کوچ میں گھوم رہے تھے، دیگر مسافروں نے ان پر اعتراض کیا تو جواب میں مسافروں کو گولی مارنے کی دھمکی دی تھی۔‘

نامناسب لباس پر اعتراض کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کچھ صارفین نے موقف اپنایا کہ ’وہ جو بھی چاہیں پہن سکتے ہیں آپ ان پر سوال نہیں اٹھا سکتے، ان کی زندگی ان کا انتخاب ہے۔‘

کچھ صارفین نے ٹرین کے سفر میں پیش آنے والے معاملے کی تفصیل شیئر کی تو یہ بھی بتایا کہ جے ڈی یو ایم ایل اے کے خلاف ’سونا چھیننے اور نامناسب رویے‘ کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔












