Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

ویکسین لگوانے والے افراد ہی عمان میں داخل ہو سکیں گے

یہ پابندی تمام ممالک کے شہریوں پر لاگو ہوگی- (فوٹو سبق)
سلطنت عمان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کو ہی کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جو لوگ ویکسین یافتہ نہیں ہوں گے انہیں کسی بھی حالت میں ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
عمانی خبررساں ادارے نے سرکاری بیان میں کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا ہے۔
سلطنت عمان نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندی تمام ممالک کے شہریوں پر لاگو ہوگی اس سے کوئی بھی ملک مستثنی نہیں ہوگا۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: