Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ولی عہد کا ایتھوپین وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

’دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی گفتگو کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد علی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے ایتھوپین وزیراعظم کو دوسری مدت کے لیے منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کی کامیابی اور ملک و قوم کے لیے ترقی کی امید ظاہر کی ہے۔
گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی اور مشترکہ اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

شیئر: