Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ایک شخص پر تشدد کرکے موبائل چھیننے والے 5 افراد گرفتار

’سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مذکورہ افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔‘ (فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ایک شخص پر تشدد کر کے اس کا موبائل چھین کر فرار ہونے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں ایک سعودی اور چار شامی تارکین ہیں۔‘
’تمام گرفتار شدگان عمر کی دوسری دہائی میں ہیں۔ انہیں خصوصی فورس کے ذریعہ گرفتار کیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مذکورہ افراد نے ایک شخص پر حملہ کر کے اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔‘
’بعد ازاں مذکورہ افراد نے اس کا موبائل چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔‘
ترجمان نے کہا ہے کہ ’متعلقہ کمیٹی نے ویڈیو کی بنا پر ان کی شناخت کرلی اور بعد ازاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔‘
’تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔‘

شیئر: