Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ریاض سمیت چارعلاقوں میں بدھ کو بارش کا امکان

سب سے کم درجہ حرارت  13 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’بدھ کو مملکت کے چار علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان مییں کہا کہ’ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات پر تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ بارش کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی ہوگی‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’نجران، ریاض اور مدینہ منورہ کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
 
 قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ بدھ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ الاحسا اور دمام میں رہے گا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت  13 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا‘۔ 
قومی مرکز نے بتایا کہ ’بدھ کو بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ رفتار 15 تا 40 کلو میٹر ہوگی‘۔
خلیج عرب کے حوالے سے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ اس میں ہواؤں کا رخ مغرب سے شمال مغرب کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ رفتار 15 سے 30 کلو میٹر تک ہوگی‘۔

شیئر: