کورونا کے نئے کیسز مسلسل 400 سے کم، چوبیس گھنٹے میں 360 نئے مریض
کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 4 ہزار 487 ہو گئی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر 22 اگست کو بھی کورونا کے 400 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔
پیر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 360 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 741 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 9 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار 490 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 4 ہزار 487 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 127 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 94 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 64 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
الشرقیہ ریجن 39، جازان ریجن میں 33، قصیم ریجن میں 32، عسیر ریجن میں 30، نجران ریجن میں 17، مدینہ ریجن میں 22، حائل ریجن میں 12، تبوک ریجن میں 4، الحدود الشمالیہ میں 5، الباحہ ریجن میں 3 اور الجوف ریجن میں 5 مریض سامنے آئے۔
اب تک پانچ لاکھ 42 ہزار 354 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 29 ہزار 377 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘