Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات میں ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کا ہر 48 گھنٹے بعد کورونا ٹیسٹ

ہر 48 گھنٹے پر پی سی آر ٹیسٹ پرعمل درآمد 29 اگست سے ہوگا۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)  
متحدہ عرب امارات میں تمام وزارتوں اور اداروں کو تحریری ہدایت جاری کر کے پابندی لگائی ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کا ہر 48 گھنٹے پر پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق امارات میں محکمہ افرادی قوت نے بیان میں کہا ہے کہ کووڈ 19 وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی میں ترمیم کی گئی ہے، اس پر عمل درآمد 29 اگست سے ہوگا۔  
نئی ہدایات کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کے لیے ہر 48 گھنٹے میں پی سی آر ٹیسٹ لازمی کیا گیا ہے جبکہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے ملازمین اس سے مستثنی ہوں گے۔
نئی پابندی سے ان تمام ملازمین کو بھی استثنی حاصل ہوگا جو امارات کے  کسی سرکاری صحت ادارے سے منظور شدہ ایسا میڈیکل سرٹیفکیٹ یا رپورٹ پیش کردیں جس میں واضح کیا گیا ہو کہ متعلقہ شخص کی صحت حالت ویکسین لینے کی اجازت نہیں دیتی۔ 
بیان میں کہا گیا ہے وفاقی حکومت کے اداروں کی طرف سے کنٹریکٹ پر رکھی جانے والے آؤٹ سورس کمپنیاں یا پبلک سروس کمپنیاں، اپنے ایسے ملازمین کا ہر 48 گھنٹے بعد لازمی پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گی جو کہ حکومتی دفاتر میں فل ٹائم بنیاد پر کام کررہے ہیں، اس ٹیسٹ کی قیمت متعلقہ کمپنی کو ادا کرنا ہوگی۔
نجی اداروں اور کمپنیوں کے وہ ملازم بھی پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنی ہوں گے جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے۔

 

شیئر: