Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ریاض ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ رپورٹ 90 منٹ میں

ٹرمینل فائیو کی پارکنگ میں بھی کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعود ی عرب کے دارلحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ سینٹر 90 منٹ کے اندر رپورٹ جاری کر رہا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق کنگ خالد ایئرپورٹ حکام  کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ انٹرنیشنل ٹرمینل ٹو میں قائم کیا گیا ہے۔

کورونا ٹیسٹ انٹرنیشنل ٹرمینل ٹو میں قائم کیا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

علاوہ ازیں ٹرمینل فائیو کی پارکنگ کے ٹیسٹ سینٹر میں بھی کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ 
کنگ خالد ایئرپورٹ کے حکام نے بیان میں کہا کہ سینٹر ساڑھے تین سو ریال فیس میں نوے منٹ میں کورونا ٹیسٹ رپورٹ جاری کررہا ہے۔
عام کورونا ٹیسٹ فیس ڈھائی سو ریال ہے جس کی رپورٹ تین گھنٹے میں جاری ہوتی ہے۔

شیئر: