Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

کئی علاقوں میں سنیچر سے بدھ تک بارش اور ژالہ باری کا امکان

مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد مقامات بھی بارش کی لپیٹ میں ہوں گے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا  ہے کہ سنیچر سے بدھ تک سعودی عرب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
عاجل کے  مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا  کہ تیز ہوائیں چلیں گی جو گرد آلود ہواؤں کی شکل اختیار کرلیں گی۔
بیان میں موسمیات کے قومی مرکز نے مزید کہا  ہے کہ عسیر، جازان، باحہ، مکہ مکرمہ اور نجران کے علاقوں  میں بدھ  سے بارش کا امکان ہے جس سے سیلاب آسکتا ہے۔
قومی مرکز  کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد مقامات بھی بارش کی لپیٹ میں ہوں گے جبکہ ریاض ریجن کے جنوبی علاقے خصوصا وادی الدواسر اور الافلاج بارش سے متاثر ہوں گے۔ 
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ  سنیچر کو جازان، عسیر اور باحہ ریجنوں کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کا سلسلہ طائف کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض ریجن کے جنوب مغربی مقامات اور نجران ریجن میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔ 
 مملکت میں سنیچر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ مدینہ منورہ اور سب سے کم درجہ حرارت  15 سینٹی گریڈ السودۃ  میں رہے گا۔

شیئر: