Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض ریجن سمیت کئی علاقے گرد آلود ہواوں کی زد میں

زیادہ درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ  مکہ مکرمہ میں رہے گا( فائل فوٹو اے پی)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ پیر 14 جون کو الشرقیہ، ریاض ریجنوں اور قصیم ریجن کے بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلیں گی جن سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں کے اثرات نجران اور جنوب مغربی بالائی علاقوں کے مشرقی حصوں تک پھیل جائیں گے۔
جیزان اور عسیر کے بالائی مقامات پر مطلع  جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔ وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مومسیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شمال مغربی اور مغربی علاقوں میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی۔ 
بیان میں قومی مرکز نے مزید کہا کہ پیرکو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ  مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا۔ 

شیئر: