Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ریاض میں فوجی یونیفارم تیار کرنے والی دکان سیل، تین غیرملکی گرفتار

قائم مقام گورنر ریاض کی ہدایت پر کارروائی کی گئی (فوٹو: عاجل)
ریاض ریجن میں فوجی یونیفارم تیار کرنے والی ایک دکان کو سربمہر کردیا گیا ہے اور غیر قانونی طریقے سے کام کرنے والے تین غیرملکی کارکن گرفتار کرلیے گئے-
ایس پی اے کے مطابق سکیورٹی کمیٹی نے دکان پر سکیورٹی کارروائی کی، جہاں خفیہ سرکاری خطوط کی فوٹو کاپیاں رکھی ہوئی تھیں- 20 عسکری یونیفارم موجود تھے۔ علاوہ ازیں خلاف قانون عسکری عہدوں کی علامتیں اور سٹارز بھی بھاری مقدار میں ضبط کیے گئے-
فوجی یونیفارم فروخت کرنے والی دکان پر کارروائی قائم مقام گورنر ریاض کی ہدایت پر کی گئی- شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے حکم دیا تھا کہ غیر قانونی طریقے سے عسکری یونیفارم تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے- تفتیشی مہم میں وزارت نیشنل گارڈ، وزارت تجارت، ریاستی سلامتی کی پریذیڈنسی، ریاض میونسپلٹی، پولیس اور محکمہ پاسپورٹ اور سپیشل فورس کے نمائندے شامل تھے-
ریاض لیبر آفس کے عہدیدار بھی تفتیشی مہم میں شریک رہے- غیر قانونی طور پر موجود تمام اشیا ضبط کرلی گئیں اورذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کردی گئی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: