Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

عسکری وردی پہن کر وڈیو وائرل کرنے والا غیرملکی گرفتار

الشرقیہ پولیس کو بدنام کرنے کے لیے حرکت کی تھی.(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں مشرقی ریجن پولیس نے عسکری وردی پہن کر نازیبا حرکتیں کرنے والےغیرملکی کو گرفتار کیا ہے.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان محمد الدریھم الدریھم کا کہناہےکہ غیرملکی نےعسکری وردی پہن کر نازیبا حرکتیں کرتے ہوئے وڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر جاری کردیا تھا.
ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس نے الشرقیہ پولیس کو بدنام کرنے کے لیے یہ حرکت کی تھی.
الشرقیہ پولیس نے وڈیو جاری کرنے والے غیرملکی کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا وہ عمر کے تیسرے عشرے میں ہے.
پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ اس نےعسکری وردی اس لانڈری سے حاصل کی تھی جہاں وہ ملازمت کررہا ہے. غیرملکی کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا.

 

شیئر: