پاکستانی اداکارہ میرا نے اولمپکس کے دوران جیولن تھرو میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کھلاڑی کو مبارکباد دی تو ’کرکٹ کھیلنے پر ارشد ندیم کی تعریف‘ پر مبنی ویڈیو کلپ سوشل ٹائم لائنز پر مذاق بن گیا۔
مزید پڑھیں
-
اداکارہ میراکا عمران خان کو انگریزی میں خراج تحسینNode ID: 367551
-
ہیروئن ہوں، کیریکٹر رول نہیں کر سکتی ،اداکارہ میراNode ID: 400651
-
میرا دور ختم نہیں ہوا ،ابھی تو ابتدا کی ہے، اداکارہ میراNode ID: 410061
مختصر دورانیے کی ویڈیو میں اداکارہ میرا یہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ’ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کھیلا بہت اچھا، بڑی محنت نظر آ رہی تھی، ان کی جو باڈی لینگویج تھی اس میں بڑی دیانتداری، ایمانداری اور ڈسپلن تھا۔‘
میرا نے بات یہاں ختم نہیں کی بلکہ حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ ’پاکستان کے لیے کھیلنے والے ہمارے ہیروز کی قدر کرے، چاہے وہ فلم انڈسٹری کے لوگ ہوں یا ہماری کرکٹ میں جو ہیروز ہیں۔‘
ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا
فلمسٹار مِیرا pic.twitter.com/qpI29RiRWX— Ambreen Fatima (@AmbreenFatimaAA) August 8, 2021
ٹوئٹر پر میرا کا ویڈیو کلپ شیئر کرنے والے صارفین نے کہیں ماضی کا حوالہ دے کر ان کی گفتگو میں ایسی ہی غلطیوں کی نشاندہی کی تو کہیں ’جنرل نالج اور انگلش کی غلطیوں‘ کا تقابل کیا جاتا رہا۔
میرا اور ان کے جملوں کا ذکر شروع ہوا تو کچھ صارفین نے اس کی ممکنہ وجوہات کے پہلو پر بھی بات کی۔ سرورجی نامی ہینڈل نے لکھا کہ ’میرا کہنا چاہ رہی تھیں کہ ندیم جیولن نے کرکٹ بہت اچھی کھیلی ہے۔‘
جنرل نالج کی کمزوری کا ذکر کچھ زیادہ ہوا اور میرا کی ایسی ہی دیگر غلطیاں زیر بحث آئیں تو کچھ صارفین یہ تسلیم کیا کہ وہ بھی ’ارشد ندیم کے کھیل‘ سے واقف نہیں البتہ اتنا جانتے ہیں کہ وہ ’کرکٹر نہیں ہیں۔‘

ویڈیو کلپ میں ارشد ندیم کے ’غلط تذکرے‘ کے باوجود ’میرا کے اعتماد‘ کو سراہنے والے تعریف کے لیے بھی انہی کے سابقہ جملوں کا سہارا لیتے رہے۔

میرا کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والی فاریہ نامی ٹویپ نے انٹرٹینمنٹ بھرے لمحات فراہم کرنے پر اداکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا لیکن قہقہے یہاں بھی نمایاں تھے۔












