Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

نجی اداروں میں ہفتے میں دو دن چھٹی، وزارت افرادی قوت کی وضاحت

وزارت افرادی قوت نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کی تردید کی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ جب بھی ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ہوگا اس کا اعلان وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر باقاعدہ کیا جائے گا۔ 
وزارت نے یہ وضاحتی بیان ان استفسارات کے جواب میں جاری کیا ہے جن میں پوچھا گیا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ نجی اداروں میں کارکنوں کو ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔‘
وزارت افرادی قوت نے وضاحتی بیان میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کی تردید کی ہے۔

شیئر: