Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

کفالت کا نظام ختم کرنے کی خبر پر وزارت افرادی قوت کی وضاحت

وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ معلومات سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیں: فائل فوٹو
سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے  کفالت کا نظام ختم کرنے کی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کئی فامولوں پر غور کر رہی ہے۔ 
وزارت کے ترجمان ناصر الہذانی نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’وزارت افرادی قوت لیبر مارکیٹ کو منظم کرنے کے لیے متعدد فارمولوں پر کام کر رہی ہے‘۔ 
ترجمان نے بتایا ہے کہ’اس حوالے سے جیسے ہی کوئی فارمولہ منظور ہوگا تو اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔‘
واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک ویب سائٹ نے اپنے ذرائع سے خبر جاری کی تھی کہ وزارت  افرادی قوت کفالت سے متعلق نظام میں کچھ تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔
مذکورہ خبر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی اور وسیع پیمانے پرشہریوں سمیت غیر ملکیوں نے اسے شیئر کردیا جبکہ متعدد غیر ملکی اخباری اداروں نے  بھی اسے جاری کیا ہے۔ 
وزارت افرادی قوت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اس طرح کی معلومات سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیں۔‘
 

 

شیئر: