Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

گاڑیاں اور گھروں سے ایئر کنڈیشن چرانے والا شہری گرفتار

مقدمہ درج کرکے تحقیقاتی ادارے کے حوالے کردیا گیا (فوٹو عاجل)
سعود ی عرب میں قصیم ریجن کے پولیس ترجمان کرنل بدرالسحیبانی نے کہا ہے کہ چوری کی وارداتوں ملوث سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملزم عمر کی چوتھی دہائی میں ہے جو متعدد چوریوں کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس نے پانچ گاڑیاں چوری کی ہیں جبکہ لوگوں کے گھروں میں نقب لگا کر وہاں سے ایئر کنڈیشن بھی چرائے تھے۔ 
ریجنل پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے تحقیقاتی ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس فوجداری عدالت میں بھیجا جائے گا۔ 

شیئر: