امارات میں کورونا کے ایک ہزار541 نئے کیسز
منگل 20 جولائی 2021 23:47
متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 64 ہزار27 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں منگل کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا نے ایک ہزار541 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 64 ہزار 27 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجسنی وام نے وزارت صحت کے حوالے سسے بتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 55 ہزار 986 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔‘
بیان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 مریض چل بسے، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 904 ہوگئی‘۔
’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار502 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 41 ہزار 750 ہوگئی ہے۔‘
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 69 ہزار 695 خوراکیں دی گئی ہیں۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ کروڑ 64 لاکھ 44 ہزار 844 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔