Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ابوظبی میں 19 جولائی سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ابوظبی میں 19 جولائی سے لاک ڈاؤن نافذ ہوگا (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں  19 جولائی سے لاک ڈاؤن نافذ کرنےکا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ابو ظبی میں 19 جولائی سے رات بارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک لاک ڈاؤن رہے گا۔
میڈیا آفس کے ٹویٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے اوقات کے دوران ابوظبی میں جراثیم کش سپرے (سٹرلائزیشن) کیا جائے گا۔ اس دوران ٹریفک اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام اس دوران  دوا یا ضروری اشیا لانے کے علاہ کسی صورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اعلامیے کے مطابق رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے اوقات میں ابوظبی کے اندر نقل و حرکت کے لیے اجازت نامہ حاصل کریں۔
خیال رہے جمعرات تک  امارات میں کورونا وائرس کے چھ لاکھ 56 ہزار 354 کیسز اور ایک ہزار 885 اموات ہوئی ہیں۔

شیئر: