Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 20 ہزار خلاف ورزیاں

  ریاض میں 6 ہزار 400 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی 20 ہزار 200 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ یہ اعداد و شمار 4 جولائی سے 10 جولائی تک کے ہیں۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض میں 6 ہزار 400 ریکارڈ کی گئی ہیں۔‘
الشرقیہ میں 2 ہزار 900 ، مکہ میں 2 ہزار 200 اور القصیم 2 ہزار خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
مدینہ ، الجوف ، تبوک ، حائل ، حدود شمالیہ، جازان ، عسیرں، باحہ اور نجران میں بھی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں
وزارت داخلہ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر ہدایت کی ہے کہ ’وہ متعلقہ اداروں کی ہدایات اور کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں۔‘

شیئر: