سعودی وزارت کھیل نے معذور افراد کے لیے کھیلوں کے مواقع، ان کا انتظام اور ان کے نفاذ کے لیے ایک نئی قومی مہم کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے اس قومی مہم کے آغاز کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں
-
معذور خواتین کے لئے فٹبال ٹیم تشکیل دینے کی تیاریNode ID: 570266
-
سعودی عرب میں ’دنیا کی سب سے بڑی‘ سپورٹس اکیڈمی بنانے کی منظوریNode ID: 574616
فخر پروگرام مختلف مقامی اور بین الاقوامی تربیتی کیمپوں اور مقابلوں کے ذریعے معذور افراد کو اپنی ایتھلیٹک صلاحیتوں کو دریافت کرنے اور ان کی نشوونما کے قابل بنائے گا۔
اس انیشیٹو کا مقصد معذور افراد کی بحالی، ان کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو ترقی دینے، ان کے معیار زندگی کی بہتری،معاشرے اور بین الاقوامی سطح پر ان کی کھیلوں میں شرکت بڑھانا ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا کہ ’ہمیں فخر پروگرام شروع کرنے پر خوشی ہے، جو ہمارے دلوں کو پسند کرنے والے گروپ کی خدمت کرتا ہے کیونکہ انہیں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے تمام تر تعاون، توجہ اور داد ملتی ہے۔‘
سعودی وزیر کھیل کا مزید کہنا تھا کہ ’ فخر پروگرام سعودی پیرا اولمپک کمیٹی کے زیر نگرانی ایک اہم اور کوالٹی پروگرام ہے اور کوالٹی آف لائف پروگرام کے انیشیٹوز میں آتا ہے اور ان ہیروز کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرتا ہے جن کے حالات نے انہیں مختلف شعبوں میں اپنے ملک کی خدمات میں حصہ لینے سے نہیں روکا تھا۔‘
شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا کہ ’ہماری بے لوث قیادت کی لامحدود سپورٹ معذور افراد کو اعلی سطح پر کھیلوں کے تربیتی پروگراموں کے نفاذ کے ذریعے، داخلی اور بیرونی کیمپوں کے قیام کے ذریعے کھیلوں کا مناسب ماحول مہیا کرے گی تاکہ انہیں مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم ہوں اور وہ مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی فورموں میں ملک کی نمائندگی کریں۔‘
فخر سپریم کمیٹی کے صدر احمد المقرین نے کہا کہ اس پروگرام سے معذور افراد کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارا پروگرام معذور افراد کو ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے جو معاشرتی روابط اور جسمانی سرگرمی مہیا کرتے ہیں۔‘