Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

معذور خواتین کے لئے فٹبال ٹیم تشکیل دینے کی تیاری

سعودی عرب میں معذور خواتین کی کھیل کے میدان میں نمائندگی کے لیے فرینڈز آف پیپل ود ڈس ایبل ایسوسی ایشن نے ’الیمامہ‘ خواتین کی ٹیم کی شراکت سے معذور خواتین کی فٹ بال ٹیم تشکیل دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہزادی دانیہ بنت عبد اللہ بن سعود نے  کہا ہے  کہ’ 2007 یمامہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ٹیم تشکیل دینے والی الیمامہ ٹیم کو کو معذوروں کی ٹیم کے انتخاب کی مہارت حاصل ہے‘۔
’ یمامہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر سعودی عرب میں خواتین کی پہلی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ اب یمامہ ٹیم کے تعاون سے معذور خواتین کی فٹ بال ٹیم کی کھلاڑیوں، ریفری اور کوچ کا انتخاب کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ٹیم کی سپر وائزر کی ذمہ داری ایک فٹبالر کی حیثیت سے شہزادی مضاوی بنت عبدالعزیز کو سونپی جائے گی‘۔
دوسری طرف ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن شہزادی مضاوی بنت عبد العزیز نے کہا ہے کہ ’معذور خواتین کی فٹبال ٹیم ستمبر میں اپنا کام شروع کرے گی‘۔
 ان کا کہنا تھا کہ ’خواتین کی فٹبال ٹیم کی تشکیل کے اعلان کے ساتھ ہی ہم پانچ معذور لڑکیوں کی آمد سے حیرت زدہ ہوگئے‘۔

شیئر: