Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی سفیر نے سلطان عمان کو اسناد سفارت پیش کردیں 

سعودی قیادت کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنزی نے پیر کو مسقط کے البرکہ محل میں سلطان ھیثم بن طارق کو اسناد سفارت پیش کی ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق العنزی نے سلطنت عمان کے فرمانروا کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے۔ 

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

سعودی سفیر نے سعودی قیادت کی طرف سے عمان کے برادرعوام  کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی نیک خواہشات بھی پیش کیں۔
سلطان عمان نے سعودی سفیر کو شاہ سلمان، ولی عہد، سعودی عرب اور اس کے عوام کے لیے ترقی و خوشحالی کی نیک خواہشات پر مشتمل زبانی پیغام حوالے کیے۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں برادر ملکوں کی باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی ہے۔ 

شیئر: